ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(این این آئی) ڈاکو سیل مین ،لیبارٹری ملازم ،دوکاندار ،تاجر ،کمپیوٹر مین ،بیوپاریوں سے تین لاکھ 86ہزارروپے کی نقدی ،6موبائل اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واقعات کے مطابق کربلا روڈ پر ایک سیل مین ہارون شریف سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر پچاس ہزارروپے نقدی ،محلہ تلیانوالہ میں لیبارٹری ملازم محمد ناصر مجید سے بارہ ہزارروپے نقدی ،بلال کالونی میں ایک دوکاندار شیخ محمد شہباز سے 50ہزارروپے نقدی ۔عارف والا پل پر اشٹام فروش محمد احتشام سے موبائل ۔مال منڈی چو ک سے طالب علم محمد اعظم سے موبائل ۔ملتان بائی پاس پر ایک تاجر شوکت سے 47ہزارروپے نقدی اور موبائل ۔چک 93سکس آر کے قریب ایک سرکاری اہلکار محمد صدیق سے د س ہزارروپے نقدی ۔چک 82فائیو ایل میں کمپیوٹر آپریٹر حافظ محمد عثمان سے دو لاکھ دس ہزارروپے کے زیورات اورلائسینس رائفل ۔چک 48نو ایل کے قریب ایک دوکاندار محمد شہزاد سے موٹر سائیکل نمبر 4948ایس ایل ایل ،چھ ہزارپانچ سوروپے نقدی اورموبائل چک 114نو ایل کے قریب پٹرولیم ڈپوکے ملازم محمد موسیٰ طارق سے تین ہزارروپے نقدی اورموبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ فتح شیر ،غلہ منڈی ، سول لائن ،فرید ٹاؤن ، یوسف والا، کمیر اور ڈیرہ رحیم نے ہارون شریف ، ناصر مجید ، شیخ محمد شہباز ، محمد اعظم ، شوکت علی ، محمد صدیق ،حافظ محمدعثمان ، محمد شہزاد ،احتشام اورمحمد موسیٰ طارق کی مدعیت میں دس مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں