ساہیوال، گھریلو جھگڑوں پر پانچ بچوں کی ماں شوہر اور بیٹے کے ہاتھوں قتل

ساہیوال(آن لائن) نواحی چک 85فائیو ایل میں باپ بیٹے نے پانچ بچوں کی ماں آمنہ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ۔ داؤد چوک اور ہڑپہ اسٹیشن سے دو لاشیں برآمد۔واقعات کے مطابق چک 85فائیو ایل میں پانچ بچوں کی ماں آمنہ کو گھریلو جھگڑا پر اس کے اسکے خاوند منظور احمد بیٹے عامر ،اللہ یار نے نامعلوم خاتون کے ہمراہ کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ 34-302ت پ درج کرکے ایک ملزم عامر کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے داؤد چوک سے 32سالہ نوجوان کی لاش برآمد کرلی ۔پولیس ہڑپہ نے ہڑپہ اسٹیشن سے ایک لاش برآمد کرلی ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔دونوں افراد کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں