آشوب چشم کی وباء کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں آشوب چشم کی وباء کے پیش نظر سرکاری اور نجی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ذرائع کےمطابق آشوب چشم کے پھیلاﺅ کے باعث پنجاب میں سکولوں میں جمعرات سے اتوار تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ،سرکاری اعلان کے مطابق پیر سے آشوب چشم میں مبتلا طلبا کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی ،ٹیچرز سکول کے مرکزی دروازے پر خود بچوں کی آنکھیں چیک کر کے اندر جانے کی اجازت دینگے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں