ہوم ساہیوال ڈویژن نعت خواں قاری شاہد محمود پر حج پیکج کے نام پرعوام کو...

نعت خواں قاری شاہد محمود پر حج پیکج کے نام پرعوام کو لوٹنے کے الزامات

برمنگھم(ایس این این) ساہیوال سے تعلق رکھنےوا لے معروف نعت خواں قاری شاہد محمود پر انگلینڈ میں تارکین وطن کی جانب سے حج پیکج اور محافل نعت کا ایڈوانس لے کر مکر جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں. ذرائع کے مطابق قاری شاہد محمود نے انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں سے حج اور محافل نعت کے نام پر 78 لاکھ سے زائد رقم لی اور بعد میں دینے سے انکاری ہو گئے. کل ایک مقامی مسجد میں محفل نعت کے بعد لوگں نے انھیں گھیرے میں لے لیا اور رقم کی واپسی کا تقاض کرتے رہے تاہم قاری شاہد محمود تلخ کلامی کے بعد ٹال مٹول کر کے وہاں سے فرار ہو گئے. مبینہ الزامات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں قاری شاہد محمود سے 78 لاکھ روپے کی واپسی کا تقاضا کیا جا رہا ہے.

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں