ساہیوال، شیخ آفتاب کو گولیاں مارنے والا گروہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ساہیوال(آن لائن) گذشتہ رات گیلریا شاپنگ مال ایمازون آفس گرلز کالج روڈ بلڈنگ میں لفٹ پھنس جانے کے تنازعہ پر مقامی تاجر کے داماد آفتاب اور بھتیجے یاسر کو کلاشنکوف سے مسلح چار افراد نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس فتح شیر کی پارٹی ایس ایچ او عمردراز کی قیادت میں ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے اسی چک کے ریاض احمد کھوکھر زمیندار کے ڈیرہ پر جاکر ملزموں کو گھیرلیا ۔

جس پر ملزموں ارشد توقیربلو ،محمد عمران حسین شاہ ، حبیب سلطان اور امان اللہ نے پولیس پارٹی پرسیدھی فائرنگ کی جس سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچااور گولیوں کی زد میں آنے کے باوجود کانسٹیبل سانول ریاض بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے سبب محفوظ رہا۔

اس دوران پولیس کی بھاری نفری کی آمد پر چاروں ملزموں نے ہتھیار ڈال دیے اور چاروں ملزموں ارشد توقیربلو ،محمد عمران حسین شاہ ،حبیب سلطان اور امان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کلاشنکوفوں اور رائفلوں سمیت اسلحہ کی بھاری کھیپ گولیوں سمیت برآمد کرلی ۔پولیس کمیر نے عمردراز سب انسپکٹر فتح شیر کی مدعیت میں مقدمہ 427-186-353-324اور34ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں