جہاز‌گراؤنڈ ساہیوال میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ ،3 زخمی

ساہیوال(آن لائن) جہاز گراؤنڈ لیاقت چوک میں چودھراہٹ کے تنازعہ پر دو گروپوں کی اندھا دھندفائرنگ سے تین راہ گیر شدید زخمی ،ہسپتال داخل مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات 9بجے عمیر صغیر جٹ ااور نبیل انصاری گروپوں نے ایک دوسرے پر آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سلیمان یوسف ،ایان، جاوید کمیانہ اور نور زادہ تین راہ گیر شدید زخمی ہوگئے ۔
لزم عمیر صغیر جٹ ،عمر قصائی ،حمزہ ،گولو ، مزمل وٹو اور تین نامعلوم دوسرے گروپ کے نبیل انصاری ،راحیل انصاری ،طلحہ انصاری،اسامہ انصاری ،شہروز اور تین نامعلوم ملزموں سمیت 16ملزموں نے ایک دوسرے پر ایک گھنٹہ تک فائرنگ کی اور لیاقت چوک میدان جنگ بنا رہا جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوچکے تھے ۔پولیس تھانہ سٹی نے دونوں گروپوں کے 16ملزموں کے خلاف مقدمہ 149-148-324 ت پ غلام عباس سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کرلیا اور تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کردایا ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں