اساتذہ کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر پابندی، سکول کھولنے کا حکم

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم نےاساتذہ پر احتجاجی ریلیوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی. لیو ان کیشمنٹ، نجکاری اور پنشن پالیسی کے خلاف اساتذہ کی جانب سے ریلیاں نکالنے اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈی اوز تعلیمی اداروں کی تالہ بندی ختم کروائیں اور 8 روز سے معطل سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کروائیں. سرکاری سکولز کے اساتذہ کو فوری طور پر تلقین کی گئی ہے کہ وہ احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی بجائے اپنے تدریسی فرائض انجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی. سی ای او ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق اینٹی ڈینگی سرگرمیاں بحال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.

افسران کو سرپرائز وزٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے.. یاد رہے پنجاب بھر میں اساتذہ لیوان کیشمنٹ اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سرکاری اساتذہ لیو ان کیشمنٹ اور گریجویٹی بل میں ترامیم واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ جاری ہے۔ جس کے باعث سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ احتجاج کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری کم ہو گئی۔ سرکاری سکولوں میں حاضری 20 فیصد سے کم رہ گئی۔مظاہرین نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔ لیوانکیشمنٹ، گریجویٹی اور پنشن کے قوانین میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں