ساہیوال، بیوپاری سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر گولی مار دی گئی

ساہیوال(این این آئی) جی ٹی روڈ پر چک7گیارہ ایل کے قریب ایک بیوپاری کو گولی مار کر آٹھ لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی،زخمی بیوپاری کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق چک 115سات آر کا بیوپاری عابد حسین بنک سے کیش لے کر موٹر سائیکل نمبر 8023ایس ایل کے پر ساہیوال کے چک 103نو ایل جا رہا تھاکہ تعاقب میں دو ڈاکو آ گئے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہو گئے،پولیس ہڑپہ نے مقدمہ 394اور 397ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی،ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں