ساہیوال، معمولی جھگڑے پر انٹرمیڈیٹ کا طالب علم قتل

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 110نو ایل میں ایف ایس سی کے طالب علم سعد ممتاز کو تین مسلح افراد نے قتل کر دیا،مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعات کے مطابق جمعہ کو صبح سعد ممتاز اور عبدالمالک ملکو کے درمیان چک کے مسجد چوک میں تلخ کلامی ہو گئی جس کا عبدالمالک ملکو نے برا منایا جس پر جب سعد ممتاز موٹر سائیکل پرشام کو اپنے گھر جا رہا تھاکہ چوک میں موجود عبدالمالک ملکو رائفل،عمر فاروق رپیٹراور طاہر فرید پسٹل سے مسلح ہوکر آ گئے ملزموں نے سعد ممتاز کو آتا دیکھ کر فائرنگ کر دی جس سے سعد ممتاز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقتول کے بھائی محمد محسن محمود کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 302 اور 34ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں