سکول ٹیچر بیوی پر تشدد کا مرتکب شوہرگرفتار

ساہیوال(این این آئی) پولیس فرید ٹاؤن نے ایک لیڈی سکول ٹیچر پر تشدد حبس بیجا میں رکھ کر اس سے اے ٹی ایم چھین لینے پر اسکے خاوند محمد امتیاز کو گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق سرکاری سکول ٹیچر رفعت یاسمین اپنے کرایہ کے گھر میں رہے رہی تھی کہ اسکے خاوند امتیاز نے دوسری شادی کر لی اور الگ ہو گیا۔28اکتوبر کوملزم گھر میں داخل ہواخاتون ٹیچر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایااورکمرہ میں بند کر کے اے ٹی ایم لے گیااور بینک سے تنخواہ بھی نکال لی اس کی تین بچیوں نے اپنی ماں پر ظلم کی پولیس کو فریاد کی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی عدالت میں رٹ پٹیشن کے بعد پولیس 14یوم بعد حرکت میں آئی اور عدالت کے حکم پر مقدمہ رفعت یاسمین کی مدعیت میں ملزم امتیاز کے خلاف درج کر کے گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں