ساہیوال، دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

ساہیوال(آن لائن) سی ٹی ڈی نے عارفوالہ ساہیوال روڈ پر 25 کلو میٹر کے فاصلہ بابا فرید ہوٹل کے قریب ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد قمر الزماں کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز بارودی مواد اور 2750روپے نقدی برآمد کرلی۔ دہشت گرد کالعدم تنظیم داعش کا عہدے دار درہاڑی تحصیل ڈڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی قمر الزماں ولد مرزا خان راجپوت کے نام سے شناخت ہوئی۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے 4,5ایکسپلوژو ایکٹ اور7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں