ساہیوال، جائیداد کی خاطر خاتون قتل

ساہیوال(آن لائن) نواحی چک 3 دس ایل میں ایک خاتون نور فاطمہ کو جائیداد کی خاطر قتل کرکے لاش نہر برد کردی۔پندرہ یوم بعد چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج۔ پرانی چیچہ وطنی نہر سے لاش برآمد۔ باپ گرفتار۔ واقعات کے مطابق چک 6 گیارہ ایل کے محمد عامر کی شادی چک 3 دس ایل میں محمد اکرم شیخ کی بیٹی نور فاطمہ سے ہوئی تھی۔نور فاطمہ اپنے والد محمد اکرم کے پاس چند روز قبل ملنے گئی تو اس کے خاوند سے رنجش کی بنا پر محمد اکرم شیخ ملازم حسین اور دو نامعلوم ملزموں نے نور فاطمہ کو قتل کرکے لاش نہر لوئر باری دو آب میں بہا دی، جب 16نومبر کو اس کا خاوند محمد عامر بیوی کو لینے سسرال گیا تو ملزموں نے الزام لگایا کہ وہ جائیداد کا مطالبہ کررہی تھی ، اس لیئے اس ے قتل کرکے لاش دریا برد کردی ہے۔ پولیس ہڑپہ نے خاوند محمد عامر کی مدعیت میں مقدمہ 302, 201ور 34ت پ درج کرکے پرانی چیچہ وطنی کے قریب نہر سے مقتولہ نور فاطمہ کی لاش برآمد کرلی اور مقتولہ کے باپ محمد اکرم شیخ کو گرفتار کرلیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں