ساہیوال، ڈی پی ایس کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں کمشنر ساہیوال کی شرکت

ساہیوال(ایس این این)ڈویژنل پبلک سکول میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسم کرنے کی تقریب، کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرمین ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ شعیب اقبال سید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن /سیکرٹری ٹرسٹ شفیق احمد ڈوگر اور پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی سمیت بورڈ ممبران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بورڈ کے ممبر اور شہر کی ممتاز سماجی و فلاحی شخصیت شیخ محمد یونس کی ڈی پی ایس کے لئے شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔ ان کے صاحبزادے شیخ بشارت ندیم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے مرحوم شیخ محمد یونس کی صحت اور تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کو دوسروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔


قبل ازیں کمشنر ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ شعیب اقبال سید نے ڈی پی ایس کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023میں شاندار رزلٹ پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین کرتے ہوئے انھیں اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انٹرمیڈیٹ امتحانات مختلف مضامین میں بہترین زرلٹ دینے پرخواتین اساتذہ عالیہ رحمان (اردو)، نادیہ ثاقب (انگلش)، صفیہ بانواور مس حفصہ اسلام (اسلامیات)، شمائلہ خالد (پاکستان سٹیڈیز)، نصرت فاطمہ (فزکس) اور صائمہ عامر (بیالوجی) اور مرد اساتذہ راؤ تنویر ایوب (اردو)، عبدالرحمن (انگلش)، محمد اعظم (اسلامیات)، شوکت حیات (پاکستان سٹیڈیز)، حافظ زاہد فاروق (فزکس) اور احسن اسلم (کیمسٹری) کو بہترین اساتذہ کے سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے جب کہ بورڈ‌میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد مرتضیٰ کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں