ساہیوال، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

ڈاکومحنت کش،سیلز مین،مالی اور بیوپاری سے 7لاکھ53ہزار روپے نقدی، زیورات دو موٹر سائیکل اور چار موبائل لوٹ کر لے گئے۔بھٹو نگر میں ایک بیوپاری سعید احمد شان کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر ڈاکوتین لاکھ روپے کی نقدی اور ساڑھے تین لاکھ روپے کے زیورات،گرڈ اسٹیشن کے قریب سیلز مین محمد یوسف سی56ہزار روپے کی نقدی اور موبائل،چک3دس ایل کے قریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مالی محمد یٰسین سے ڈھائی ہزار روپے نقدی ،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر6244ایس ایل ایم،چک113نو ایل کے قریب ایک محنت کش محمد عنصر سی45ہزار روپے نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر2553اے ٹی بی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر،غلہ منڈی،ہڑپہ اور ڈیرہ رحیم نے 4مقدمات392اور397ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں