ساہیوال، ڈی پی ایس میں سٹاف کے نئے پے سکیل تیار کرنے کی منظوری

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کا بورڈاجلاس، ڈی پی ایس ساہیوال میں کیمبرج سکول کیمپس کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، کیمپس 3مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے پر لاگت کا تخمینہ15کروڑ روپے لگایا گیا ہے، سکول کے گراؤنڈ فلور پر 16کلاس رومز اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی جبکہ سیکرٹری ٹرسٹ /ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی اور ممبران بورڈ آف ٹرسٹیز چوہدری سلطان محمود، پروفیسر قمرالزمان خان، سید افتخار حسین شاہ، حبیب جیلانی وینس، ڈاکٹر شہزاد طاہر چوہدری، شیخ بشارت ندیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مرحوم شیخ محمد یونس کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہیں ان کے صاحبزادے اور سابق صدر ساہیوال چیمبر شیخ بشارت ندیم کو بورڈ ممبر کے طور پر خوش آمدید کیا۔ انہوں نے کیمبرج سکول کیمپس کی تعمیر کو ڈی پی ایس کے لیے ایک اور سنگ میل قرار دیا جس سے او اور اے لیول سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم دستیاب ہوگی۔ اجلاس میں پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ راوی کیمپس میں سولر پینل لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مین کیمپس اور چیچہ وطنی کیمپس میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس سے سکول کو بجلی کے بلوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔ بورڈ اجلاس میں ڈی پی ایس اساتذہ اور ملازمین کے لئے الگ پے سکیلز تیار کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ گرلز سکول کی سینئر ٹیچر (انگلش) عشرت پروین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دی گئی سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں