ساہیوال، 138 نائن ایل ،طالب علم کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت

ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ ہائی سکول 138 نائن ایل کے طالب علم کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت. طالب علم دوسری بار باپ بننے پر خوشی سے نہال. سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 138 نائن ایل ساہیوال کے ہائی سکول میں میٹرک کے طالب علم کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے. بیٹے کی پیدائش پر سرفراز نامی طالب علم نے آج اساتذہ اور طلبا میں مٹھائی تقسیم کی. اساتذہ اور طلباء نے سرفراز کو دلچسپ انداز میں مبارک پیش کی. سرفراز کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی.اس کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت گذشتہ برس ہوئی تھی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں