ساہیوال، نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل کو پھانسی دے دی

ساہیوال (آن لائن) نواحی گاؤں 61بارہ ایل میں ٹرو کے روز پولیس حویلی لکھا کے کانسٹیبل کو پھانسی دے کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ کار سے مقتول شیر بہادر کی لاش برآمد ہوئی ہے واقعات کے مطابق شیر بہادر کانسٹیبل نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔ عید کے روز وہ اپنی دوسری بیوی سے ملنے آیا ۔رات گذارنے کے بعد ٹرو کی صبح جب کار میں حویلی لکھا کے لیئے روانہ ہوا تو راستے میں نامعلوم ملزموں نے نشہ آور چیز سنگھا کر بیہوشی کے بعد گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر پھانسی دے دی اور لاش کار میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقتول کے یونیورسٹی طالبعلم بیٹے علی بہادر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں