ساہیوال، طالبات کو لے جانے والی بس کے ڈرائیور پر طلباء کا تشدد، ویڈیو وائرل

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ہڑپہ جی ٹی روڈ اڈہ 187نوایل پر نجی کالج کی گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.گاڑی میں سوار طالبات بھی منت سماجت کرتی رہیں گاڑی میں سوارطالبات میں خوف ہراس پھیل گیا.ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ثاقب ولد ارشد قوم آرائیں ساکن 187نوایل اپنے تین ساتھیوں سمیت ڈرائیور پر تشدد کررہے ہیں.موٹر وے پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت کالج کی بچیوں کو کالج لیکر جانے والی گاڑی کو زبردستی روک کر غنڈہ گردی کی انتہا کردی.عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں