ساہیوال، بیوٹی پارلر میں ڈاکہ، میک اپ کے لیے آئی 4 دلہنیں لٹ گئیں

ساہیوال(ایس این این) فرید ٹاؤن ساہیوالمعروف بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی واردات. مسلح ڈاکوؤں نے میک اپ کے لیے آئی ہوئی چار دلہنوں کو لوٹ لیا. ذرائع کے مطابق فرید ٹاؤن میں واقع عائشہ شہزاد بیوٹی پالر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی.بیوٹی پارلر میں میک اپ کروانے کے لیے آئی ہوئی چار دلہنیں لٹ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر دلہنوں سے 18 تولہ طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے.واردات کے بعد ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوئے. بیوٹی پارلر کی مالکہ کے مطابق لوٹے گئے طلائی زیورات کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں