ساہیوال (این این آئی) پولیس تھانہ سٹی نے کرکٹ کے کھلاڑی کے قتل کے الزام میں اس کے دوست کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول کے بھائی مدثر حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ 15مئی کو مبشر حسین کا کنعان پارک میں کرکٹ کے کھیل کے دوران واجد علی اور اس کے 5دوستوں سے معمولی جھگڑا ہوااس دوران جب مبشر حسین کی پٹائی ملزم کر رہے تھے کہ اس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا جس سے بے ہوش ہو گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں ونٹی لیٹر پر دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے وقوعہ کے 23یوم بعد 148, 302, 324اور149ت پ درج کر کے واجد کو گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں