ساہیوال (این این آئی) پولیس بہادر شاہ نے واپڈا کے لائن مین زوار حسین کی ہلاکت کا مقدمہ نا معلوم ملزم کے خلاف درج کر لیاجبکہ واپڈا کے ایس ڈی ائو لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کومعطل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق 9جون کو رات 9بجے واپڈا سب ڈویژن سول لائن کو اطلاع ملی کہ قطب شہانہ فیڈر پر ٹریپنگ آرہی ہے اس کے بعد لائن مین اور اسسٹنٹ زوار حسین اور محمد نعیم اقبال ساہی نے بریج کی ٹی آف کاٹ کراس پر کام شروع کر دیا۔
اس دوران نا معلوم شخص نے غیر قانونی طور پر ٹی آف لگا دی جس کی وجہ سے سپلائی لائن میں آ گئی اور لائن مین زوار حسین کو الیکٹر ک شاک لگ گیا جس کی وجہ سے زمین پر گرااور بے ہوش ہو گیا۔جسے ہسپتال لایا گیا لیکن دم توڑ گیا۔پولیس بہادر شاہ نے ایس ڈی او مبشر حسن کی مدعیت میں مقدمہ 322ت پ نا معلوم ملزم کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ابھی تک ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔واپڈا میپکو ساہیوال سرکل اتھارٹی نے غفلت اور لاپرواہی کے الزامات کی بناء پر ایس ڈی او سول لائن ساہیوال مبشر حسین لائن سپرنٹنڈنٹ محمد سلیم اور لائن مین محمد نعیم اقبال ساہی کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر ملتان انکوائر ی کمیٹی کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں