ساہیوال(ایس این این) ٹیچنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی گرفتاری پر اسپتال کے 46 ڈاکٹرز اور طبی عملے نے علامتی استعفے دے دیے۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بچہ وارڈ میں آتشزدگی سے 11 بچوں کی ہلاکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ڈاکٹر اور پرنسپل پر غفلت برتنے کا الزام ہے۔ ان گرفتاریوں کے خلاف ساہیوال اسپتال اور میڈیکل کالج میں کئی دن سے ہڑتال جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں