ساہیوال (این این آئی) یہاں نواح میں محنت کش بچے دو خواتین کو اغوا کر کے بعد جبراً زیادتی، مقدمات درج، تین گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک60پانچ ایل میں ایک محنت کش لڑکے فدا حسین کو اغوا کر کے حماد، اکرام ٹیوب ویل پر لے گئے۔پستول دکھا کر دونوں اجتماعی بد فعلی کے بعد فرار ہو گئے۔چک84پانچ ایل میں ایک نوجوان شادی شدہ لڑکی اقرا کھیتوں میں سسر کے لیے کھانا لے کر جا رہی تھی تو عمران نے پسٹل دکھا کر فصل جوار میں لے گیا۔

زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔چک99بارہ ایل میں ایک خاتون رخسانہ پروین کو گن پوائنٹ پر محمد عدنان، محمد اسلم، اقبال، طارق، محمد اقبال، زاہد اقبال، شاہد سہیل نے زبردستی اغوا کر لیا اور جبراً ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ ملزموں نے خاتون سے کاغذات اور نکاح نامے پر دستخط اور انگوٹھے بھی لگوالیے۔پولیس یوسف والا اور اوکانوالہ بنگلہ نے تین مقدمات 375اے، 376، 496اے اور 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں