سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کل 11 مارچ بروز پیر کو یکم رمضان المبارک 1445 ہجری ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا آغاز آج عشاء کی نماز کے بعد دوسری جانب آسٹریلیا، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں اتوار کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں 12 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں