عمران خان گرفتار، اڈیالہ جیل میں منتقلی کا امکان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک سے پولیس نے گرفتار کر لیا.گرفتاری کے دوران ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی بھی زمان پارک میں موجود رہے،زمان پارک کے اطراف لاہور پولیس کی غیر معمولی نقل و حرکت،پولیس نے مال روڈ سے دھرم پورہ جانے والے کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا. ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چائیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ان کے لیے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔ انہیں اڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ضلع اسلام آباد کی اپنی جیل نہیں ہے،تمام قیدی اڈیالہ جیل ہی میں رکھے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو ختمی شکل دے دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں