ارکان اسمبلی کا الوداعی ڈنر، کروڑوں روپے اڑا دیے گئے

اسلام آباد(ایس این این) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کا کل قومی اسمبلی میں آخری روز تھا، ممبران قومی اسمبلی کو کل رات عشایئے پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہیں پرتعیش اور چٹا پٹا ڈنر دیا گیا۔


ذرائع کے مطابق ڈنر کے مینیو میں مٹن کنہ، ترکش ریشمی کباب، لبنانی بون لیس بوٹی، میاں جی کی دال، چکن بون لیس ہانڈی, مٹن بخارا پلاؤ، بھنڈی مصالحہ، 3 طرح کے سیلڈ، نان کی مختلف اقسام اور کیریمل کرنچ بھی شامل تھے۔

اس پر تعیش ڈنر پر حکومت نے کروڑوں روپے اڑا دیے. ایک جانب عوام کو سادہ زندگی کا درس دینے والے ارکان اسمبلی نے عوام کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگا دیا جب کہ اسمبلی کے آخری روز ارکان اسمبلی رانا ثنا اللہ سے اسلحہ لائسنس جاری کروانے کے لیے فائلز پر دستخط کرواتے رہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں