نگران کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (ایس این این) نگران وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد نگران وفاقی کابینہ کے نام سامنے آگئے، کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت بھی شروع کردی گئی، نگران وزیراعظم جلد وزراء کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی نگران کابینہ کیلئے اہم ناموں پر غور شروع کردیا ہے، نگران کابینہ کیلئے بڑی وزارتوں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کے قلمدان سونپنے کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ، ڈاکٹرشعیب سڈل وزیر داخلہ، احسن بھون کو وزیر قانون، ڈاکٹرحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ، گوہراعجاز کو وزیر صنعت کے قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو یوم آزادی پر نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں