پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادیں

لاہور: (ویب نیوز) پنجاب حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گےموسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافے کا معاملہ زیر غور تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن چھٹیوں میں ایک ہفتے تک اضافے پر غور کر رہی تھی جبکہ محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ، بیس دن کی رپورٹ مانگی گئی تھی۔خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک تھیں جو کہ نئے شیڈول کے مطابق اب 9 جنوری تک ہوں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں