پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر

لاہور (ایس این این) ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز شدید متاثر، صارفین کو سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہوئی ہیں۔ ایک ماہ کے عرصے میں پاکستان میں تیاری مرتبہ سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہیں۔




کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہفتے کی شب 7 بجے سے انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا صارفین جاننے کیلئے کوشاں ہیں کہ ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ اچانک سوشل میڈیا سروسز کیوں ڈاون ہو گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں