پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(ایس این این) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی اور ملک میں معاشی استحکام آیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں