پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ملک بھر یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔ 77 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی گوگل سرچ انجن نے بھی پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کر دیا۔

گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہے۔ ہر سال کی طرح گوگل نے اس بار بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منفرد ڈوڈل پیش کیا۔اس بار دریائے سندھ کی ’ بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا گیا۔ڈوڈل کے نچلے حصے پر سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہوا ہے۔

ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو جشن آزادی کی مناسب سے آپ کی اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔گوگل نے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔ایسے موقع پر گوگل ڈوڈل کو دریائے سندھ کی بلائنڈ ڈولفن سے منسوب کیا جانا پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، پوری دنیا میں جہاں بھی آج کے دن گوگل دیکھا جائے گا اس کا ڈوڈل دریائے سندھ کی ’ بلائنڈ ڈولفن‘ اور پاکستانی پرچم سے مزین دیکھا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہو بلکہ ماضی میں بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل کو تاریخی لاہور قلعہ اور وادی سندھ کی تہذیب کی عکاسی کیلئے اسے پاکستان کے نام کر چکا ہے۔ گوگل نے نصرت فتح علی خان، عبدالستار ایدھی اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی سالگرہ کی تاریخوں پر بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ اس کے علاوہ گوگل نے معروف آرٹسٹ سیّد صادقین احمد نقوی کی 87ویں سالگرہ پر بھی اپنا ڈوڈل ان کے نام کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں