پٹرول ساڑھے 17 روپے، ڈیزل 20 روپے مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد( ایس این این) نگراں حکومت کے آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام کو پیٹرول کی قیمت پر ساڑھے 17 روپے لیٹر کا جھٹکا لگ گیا۔حکومت ماہ اگست کے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں