دوستوں کو اغوا برائے تاوان کا ڈراما مہنگا پڑ گیا، پولیس فائرنگ سے ایک ہلاک

گوجرانوالہ: دوستوں کو اغوا برائے تاوان کا ڈراما رچانا مہنگا پڑ گیا، کارروائی کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک دوست ہلاک ہوگیا۔تھانہ گکھڑ کی حدود میں 3 دوستوں نے اغوا برائے تاوان کا ڈراما رچایا، جس کا انجام خوفناک ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم داؤد اور زیدی نے تیسرے دوست احمد کو اغوا کرکے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزمان نے تاوان کی رقم 5 لاکھ روپے مغوی احمد کے ورثا سے ایمن آباد کے قریب منگوائی، اس دوران پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا جاتا رہا۔ تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو پولیس نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر واردات کرنے والوں میں شامل ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔

مغوی احمد کے ہلاک ہونے والے دوست کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی، جو اغوا برائے تاوان کے ڈرامے میں شامل تھا۔ مغوی اور ملزمان نے مل کر گھر والوں سے 5 لاکھ روپے کی خاطر اغوا کا ڈراما رچایا تھا۔واقعے کے حوالے سے تھانہ گکھڑ میں اغوا کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹی گیشن کررہے ہیں، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے لواحقین جو درخواست دیں گے، اس کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں