گجرات، 10 روپے میں ایک لاکھ نیکیاں بیچنے والا گرفتار

گجرات(ایس این این)گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔



ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے نیکیوں کی رسید دیتا تھا۔گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ حاکم دین کا دربار کے نام سے یہ کاروبار کرنے والے کے خلاف پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈینینس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔


جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں