پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی پر محکمہ موسمیات کا ردعمل

اسلام آباد(ایس این این) محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی غلط خبروں پر عوام دھیان نہ دیں، زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسی انٹر نیشنل ادارے سے کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے ڈچ سائنسداں کی جانب سے پاکستان میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



جب کہ فروری 2023 میں ترکیہ میں زلزلے کے بعد ترک ماہرین نے 3 ماہ میں پاکستان میں زلزلے آنے کا کہا تھا۔محکمہ موسمیات نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں، ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی، پاکستان میں ٹیکٹونک پلیٹس کی پیشگوئی سے متعلق سسٹم نصب نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں