ساہیوال، گرینڈ امپیریل مارکی، خفیہ کیمروں سے دلہنوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال میں اولڈ ہڑپہ روڈ پر گرینڈ امپیریل مارکی کے دلہن روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.ذرائع کے مطابق
مارکی مالکان اور مینجر خفیہ کیمروں سے دلہنوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناتے رہے ہیں۔



ایک شہری کی شکایت پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔شہری کے جانب سے پولیس کو اطلاع دینے کا پتہ چلنے پرمارکی مالک اور مینجر نے خفیہ کیمرہ کا ڈی وی آر توڑ دیا ۔ایس ایچ او فرید ٹاون نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے جنھیں تفتیش کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں