پٹرول کی قیمت 40 روپے کی بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کردی گئی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے جو اگلے 15 روز تک لاگو رہیں گی، پٹرول کی قیمت323.38 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت318.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں