یکم دسمبر سے پٹرول 7 اور ڈیزل 6 روپے سستا ہونے کا امکان

لاہور(ایس این این) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں