ہوم قومی خبرنامہ نگران حکومت کا پٹرول بم، پٹرول کی قیمت‌ میں بڑا اضافہ

نگران حکومت کا پٹرول بم، پٹرول کی قیمت‌ میں بڑا اضافہ

0
138

اسلام آباد(ایس این این) پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں