پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہو گی

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آ گیا ہے. عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی. قبل ازیں ملک میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری رہے جبکہ کراچی سے کچھ شہادتیں موصول ہوئیں. جس کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کے آخری وقت تک کا انتظار کرنے کے بعد کیا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا تھاکہ آج منگل کے روز شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے پیش نظر اب وہاں عید الفطر (یکم شوال المکرم) کل 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔اس طرح سعودی عرب اور پاکستان میں کل عرصے بعد ایک ہی دن عید الفطر منائی جائے گی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں