امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئی

پشاور(ایس این این) بھارت سے اپنی محبت کو پانے کے لیے دِیر آنے والی بھارتی خاتون کے بعد اب ایک امریکی خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دِیر پہنچ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر 2 سال سے دوستی اور پھر محبت میں گرفتار ہونے والی امریکی خاتون 53 سالہ ’’کیمبرلی ڈان‘‘ پاکستانی نوجوان عباس سے شادی کرنے کے لیے دِیر پہنچ گئیں۔تحصیل ترناؤ اسبنڑ کے رہائشی عباس مقامی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں وہ ایئرپورٹ سے کیمبرلی ڈان کو لے کر دِیر پہنچنے تاہم امریکی خاتون کے پاس لوئر دِیر کے لیے این او سی نہ ہونے کے باعث جوڑے کو مالا کنڈ کے ہوٹل میں قیام کرنا پڑا۔
جس کے بعد جوڑے نے نکاح کرکے سرکاری دستاویزات کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا اور ایک نجی ہوٹل مقیم ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی رخصتی اور ولیمے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔عباس کے اہل خانہ امریکا سے بھابھی کے آنے پر نہایت خوش ہیں اور جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔ امریکی خاتون بھی پاکستان میں عباس کے اہل خانہ کی مہمان نوازی سے کافی خوش ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت سے انجو نامی خاتون نے بھی دِیر ہی پہنچ کر اسلام قبول کیا تھا اور پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں