کرپشن کے الزمات پر ساہیوال کےتین ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات

ساہیوال(این این آئی) اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے تھانہ ہڑپہ ، تھانہ یوسف والا اور تھانہ نورشاہ کے تین ایس ایچ اوز کے خلاف عدالت کے حکم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور کرپشن کے الزامات میں مقدمات درج کرلیے ہیں ، ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال غزالہ یاسمین نے تھانہ ہڑپہ کے مقدمہ نمبر 2022-120 جرم 365 بی ت پ میں گواہوں کو وارنٹ گرفتاری جاری کرکے طلب کیا توایس ایچ اوہڑپہ زید انجم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت کی بنیاد پر عدالتی احکامات کی پراہ نہ کی ۔تھانہ یوسف والا کے ایس ایچ او محمد اشرف گجر نے بھی عدالت کے مقدمہ نمبر 2022-596 بجرم 9 سی میں عدالتی حکم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور رشوت کی بنیاد پر عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا ۔
تھانہ نورشاہ کے ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر نے مقدمہ نمبر 2022-812 بجرم 9سی میں عدالت کے حکم پر عملدآمد نہ کیا ۔ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے رشوت کی بنیاد پرعدالتی احکامات ٹال دیے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کے حکم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال نے تینوں ایس ایچ اوز کے خلاف تین الگ الگ مقدمات 166 ت پ اور5-2/47 بی سی درج کر ک تفتیش شروع کرد ی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں